جسٹس عالیہ نیلم نے قومی خزانے کے ایک ارب روپے بچالیے

لاہور (فدا محمد فدا )

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اضافی اخراجات پر نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات سے قومی خزانہ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک کے لیے اضافی آلات کی خریداری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے، پنجاب کے سیشن ججز کے پاس پہلے سجسٹس اہلیہ نیلم سود انے بلین رپیس وف نیشنل ےشچےقُےڑے ویڈیو لنک سسٹم ہیں۔

رجسٹرار کے مطابق پنجاب کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک سے متعلق سماعت جاری ہے، ماتحت عدلیہ کے ججز کے پاس لیپ ٹاپ اور وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے لہٰذا ویڈیو لنک سے متعلق نئے آلات کی خریداری کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں