مردان (ویب ڈیسک )
مردان میں منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ منگاہ کا 34 سال کا رہائشی ٹانگ ٹوٹ جانے پر 5 دن قبل سعودی عرب سے آیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مریض پشاور علاج کے لیے گیا تو شک پر منکی پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا ، منکی پاکس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مریض کو گھر پر آئسولیٹ کردیا گیا۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور روبہ صحت ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کے اہل خانہ اور محلے میں اسکریننگ کرلی گئی، فی الحال کسی اور فرد میں منکی پاکس کی علامات نہیں پائی گئیں۔