پشاور: سیلاب متاثرین کے لیے شاندار فنڈ ریزنگ کرکٹ میچ

پشاور (ظہیر علی شاہ )

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک شاندار فنڈ ریزنگ کرکٹ میچ کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی اور لیجنڈ الیون کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل اور قومی سطح کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کر کے نہ صرف شائقین کو بہترین کھیل پیش کیا بلکہ خدمتِ انسانیت کی روشن مثال بھی قائم کی۔

میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میدان میں موجود رہی، جہاں کھیل کے ساتھ ساتھ متاثرین کے لیے دل کھول کر عطیات بھی دیے گئے۔ تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور قومی ہیروز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

منتظمین کے مطابق اس میچ کا مقصد مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی بحالی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنا تھا۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کرکٹ صرف تفریح کا کھیل نہیں بلکہ خدمتِ انسانیت کا ذریعہ بھی ہے۔گ

بلاشبہ کھیل کے میدان سے اُٹھنے والی یہ خوبصورت آواز سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ایک عملی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں