بیجنگ: وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کے وزیرِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات

بیجنگ (ویب ڈیسک )

وزیرِاعظم شہباز شریف سے چین کے وزیرِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی مسٹر لی لی چنگ نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

وزیرِاعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ صنعت، زراعت، تجارت، آئی سی ٹی، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے اس کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چینی وزیرِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا اور کہا کہ چین پاکستان کو “آئرن برادر” اور ہر موسم کا اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں