حافظ آباد پولیس اور اوورسیز کمیشن کا اہم اجلاس، شکایات کے فوری ازالے پر زور

لاہور (فدا محمد فدا )

کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میڈم ثمن رائے کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر (Police Matters) کی زیرِ صدارت ضلع حافظ آباد پولیس کے نمائندہ افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حافظ آباد پولیس کے افسران نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور مؤثر دادرسی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی ہدایات کے مطابق ایک مؤثر قانونی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے تاکہ مقدمات کے اندراج اور دیگر قانونی معاملات میں بلاوجہ تاخیر نہ ہو۔

مزید برآں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز کمیشن کو ضلع حافظ آباد سے موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور فوری طور پر حل کیا جائے۔ اجلاس کے دوران یہ عزم بھی دہرایا گیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت انصاف اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون کو یقینی بنائیں گے۔

اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی جانب سے اس نوعیت کی میٹنگز دیگر اضلاع کے ساتھ بھی شیڈول کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں