Author
پیرس (منیر احمد ملک )
فرانس اچانک سردی کی شدید لپیٹ میں آگیا ہے۔ ستمبر کے مہینے میں درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ ابھی چند دن قبل تک پیرس میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا رہا تھا لیکن اچانک سردی کی لہر نے زور پکڑا اور درجہ حرارت 11 ڈگری تک گر گیا۔
ماہرین کے مطابق ستمبر میں اتنی کم درجہ حرارت کی ریکارڈ سطح گزشتہ 40 برسوں میں پہلی بار دیکھی گئی ہے۔ شہری جو ابھی حال ہی میں ٹی شرٹس اور شارٹس میں گھومتے دکھائی دے رہے تھے، اب جیکٹس پہننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر متوقع تبدیلی گلوبل وارمنگ کا نتیجہ ہے اور امکان ہے کہ اس سال یورپ میں موسمِ سرما معمول سے زیادہ سخت ثابت ہوگا۔












