76

جدہ: سینئیر تجزیہ نگار و کالم نگار سہیل وڑائچ کا دورہ سعودی عرب

Spread the love

ویانا(بیوروچیف محمد عامر صدیق)

پاکستان میں فی الحال پرنٹ میڈیا کا مسقبل بہتر ہے اخراجات میں اضافوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پرنٹ میڈیا  آن لائن جارہا ہے۔

پرنٹ میڈیا کے بعد الیکٹرانک میڈیا اور اب سوشل میڈ یا کا دور بھی ہے۔ سوشل میڈیا کی نگہداشت کرنا بہت ضروری ہے تاکہ عوام غیر معیاری اور فیک خبروں سے گمراہ نہ ہوں یہ بات  پاکستان سے آئے ہوے مہمان سینئر صحافی سہیل  وڑائچ نے جدہ میں پاکستان  میڈیا کے نمائندگان سے ملاقات میں ایک نشست میں کہی۔ انہوں نے کہا  کہ جدہ میں مجھے آج تجربہ کار صحافیوں سے ملاقات ہورہی ہے۔

نشست کی نظامت پاکستانی پرنٹ میڈیا اور  الیکٹرانک سے تعلق رکھنے والے طویل عرصے سے سعودی عرب میں موجود امیر محمد خان کی۔ پاکستان میں میڈیا کے معاملات مشکلات اور مستبقل پر ہونے والی بات چیت میں پاکستان جرنلسٹس فورم، پاک اورسیز میڈیا فورم اور یونائیٹڈجرنلسٹس فورم کے اراکین نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی سہیل وڑائچ نے ملاقات میں کہا آپ لوگوں پر پاکستان کے حوالے سے زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ دوست ملک میں بیٹھ کر پاکستان میں عوام کو اور سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو مثبت خبروں سے آگاہ کریں پاک سعودی دوستی کو مزید تقویت دینے کیلئے کمیونٹی کو آگاہ کریں کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں۔

سوالات کا جواب دیتے ہوئے سہیل ورڑائچ کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں میڈیا کی صورتحال اس قدر سنگین نہیں جتنی باہر دیکھ کر نظر آتی ہے۔ پہلے ویج بورد ایوارڈ ہوتا تھا جو صحافیوں کی جدوجہد کے بعد بنایا جاتا تھا اب ویج بورڈ کا کوئی ایوارڈ نہیں میڈیا میں پیسا آچکا ہے تنخواہیں مالک اپنی مرضی سے دیتا ہے صحافتی تحاریک 1978کے بعد یا یوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ صحافیوں کے رہنماء منہاج برنا کی وفات کے بعد ختم ہوچکی ہیں۔

جدہ کے مستنعد صحافیوں کیاس نشت میں کشمیر ایکسپریس کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کشمیر ایکسپریس  پاکستان میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے قلم کی جہاد کررہا ہے، نشست میں سہیل وڑائچ کے میزبان پاکستانی سرمایہ کار چوہدری شفقت، جاپان سے آئے ہوئے کالم نگار  عرفان صدیقی بھی موجود تھے شرکاء نے سہیل وڑائچ اور اور عرفان صدیقی کو  حکومت پاکستان کی جانب سے ملنے والے تمغوں پر مبارکباد دی۔ تقریب میں شامل صحافیوں میں خالد نواز چیمہ،  محمد عدیل، شاہد نعیم، جمیل راٹھور،  جہانگیر خان، شعیب الطاف، مرزا مدثر، اسد  اکرم، عاطف علی وٹو، عدیل ملک، احمد سواتی، امانت اللہ،ثناء شعیب  اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں