236

گوجرخان چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ افسوسناک ہے ،شوکت عزیز بھٹی

Spread the love

گوجر خان(عاصم رفیق)

معاملے کی انکوائری کروائی جاۓ گی زمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،ایم پی اے

اس موقع پر شوکت عزیز بھٹی کا گوجرخان چرچ میں آتشزدگی کا واقعہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوس ناک واقعہ کی انکوائری کروائی جاۓ گی زمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے مسیحی برادری کے تہوار سے قبل ایسے کسی واقعہ کی کوٸی گنجاٸش نہیں ہے گوجرخان میں امن و امان کی کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاۓ گی۔

مسیحی برادری پرامن رہے اور اطمینان رکھے کہ ہم ایسے کسی گھناٶنے فعل میں ملوث افراد کو  کیفرکردار تک پہنچاٸیں گے ان خیالات کا اظہار لیگی ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے چرچ آتشزدگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت جاری کر دی گٸیں ہیں کہ وہ مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر فول پروف سیکورٹی یقینی بناۓ کسی ناخوشگوار واقعہ پر زمہ داران کے خلاف کارواٸی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں