368

لیبیا سے غیر قانونی نقل و حمل کا سلسلہ بند نہ ہو سکا

Spread the love

یوروپ کا سمندری سفر ایک اور پاکستانی کی جان نگل گیا

لمپے دوسا(ویب ڈیسک)

غیر قانونی نقل و حمل 46افراد لیبیا سے 10میٹر کی لکڑی کی کشتی کے ذریعے 4مارچ 2024 بروز پیر کو روانہ ہوئے جو 6مارچ 2024 بروز بدھ کو اٹلی کے ساحلی علاقے لمپے دوسا میں پہنچے ۔

ان تمام افراد کو امبریاکولا ڈسٹرکٹ ہاٹ سپاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔کوسٹ گارڈز کے مطابق ایک شحص کی نعش بھی برآمد ہوئی ہے جو بعد ازاں 39نیوز ایچ ڈی کی مینجمنٹ کی کاوشوں کی وجہ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پاکستانی وحید حسین شاہ ہے جس کا تعلق پاکستان کے شہر گجرات سے ہے۔

وحید حسین شاہ سفر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی کو جا ملا۔

وحید حسین کا تعلق گجرات کے گاؤں “رانے وال سیداں” سے ہے وحید حسین شاہ کی 9 بہنیں اور 1 بھائی ہے جو پاکستان میں ہیں ۔وحید حسین شاہ ٹوٹل 11 بہن بھائی ہیں ۔ان کے والد وفات پا چکے ہیں۔ اور والدہ پاکستان میں حیات ہیں۔ 

45زندہ بچ جانے والوں میں پاکستانی اور مصری شامل ہیں۔

وحید حسین شاہ کے جسد خاکی کو لیمپیڈوسا کے کالا پسانا قبرستان کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں اس کا کیڈیورک معائنہ ہوگا، جو موت کی وجوہات کو واضح کرے گا۔  ایگریجنٹو تھانے کے فلائنگ اسکواڈ کے پولیس اہلکار، جو ہاٹ اسپاٹ پر موجود ہیں، اس دوران جہاز میں سوار دیگر مسافروں تحقیق کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں