172

بین الصوبائی منشیات سپلائر گینگ گرفتار کرکے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، سب انسپکٹر عدنان گجر

Spread the love

لاہور(قدیر خان)

آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سب انسپکٹر عدنان گجر کی منشیات فروشوں کےخلاف بڑی کاروائی بین الصوبائی منشیات سپلائر گینگ گرفتار کرکے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کرتے تھے۔
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر تھانہ گجر پورہ سب انسپکٹر عدنان گجر کی انسداد منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی بین الصوبائی منشیات سپلائر گینگ گرفتار منشیات کی بھاری کھیپ برآمد لاہور شہر کے تعلیمی اداروں، کالجز اور یونیورسٹیز کے باہر سپلائی کے لیے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی 17کلو چرس برآمد کرلی اور 3 کس منشیات فروش اور ایک سہولت کار خاتون کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

تھانہ گجر پورہ پولیس ٹیم نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی ویگن آر نمبری 908 برنگ گرے کو کرول گھاٹی انڈر پاس کے ایریا میں رونڈ اپ کیا اور گاڑی میں موجود 4کس منشیات سپلائر کو گرفتار کیا جن کی شناخت عمران، شیرون عرف موٹا، عثمان، جبکہ ایک سہولت کار عورت مہر النساء کے نام سے ہوئی جن کے قبضہ سے 17کلو چرس برآمد ہوئی ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ انسپکٹر آصف ادریس کا کہنا ہے گرفتار منشیات فروشوں کا سرغنہ منشاء گجر اس نیٹ ورک کو آپریٹ کر رہا ہے اس کی تلاش جاری ہے ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالے انویسٹی گیشن منشیات سیل کر دیا گیا منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہے گی علاقہ میں منشیات فروشی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں