سمن آباد: گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچے بازیاب، ملزم باپ گرفتار

Author

لاہور (فدا محمد فدا )

لاہور کے علاقے سمن آباد میں گھر میں زنجیروں سے بندھے 5 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بچےچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیورو کےحوالے کر دیے گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق بچوں کو باپ نے زنجیروں سے باندھ رکھا تھا، اس کی بیوی گھر چھوڑکرچلی گئی تھی۔

 ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کو اپنے پاس روکنے کے لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

Author

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں