ڈھکن ختم ہو چکے ہیں جب آئیں گے دے دوں گا، سب انجینیئر رانا مدثر
لاہور (فدا محمد فدا )
فیروز والہ ( فدا محمد فدا ) تفصیلات کے مطابق ونڈالہ روڑ شاہدرہ نزد کھجور والی مسجد قرار شاہ والی گلی کے گٹر عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے ۔ اس سلسلہ میں متعدد بار سب انجینیئر رانا مدثر سے گزارش کی گئی مگر وہ ٹال مٹول سے کام لیتا رہا ۔ اہل علاقہ نے تنگ آکر اپنی مدد آپ کے تحت 2 گٹروں کے کڑے تبدیل کروا لیے ۔ اور ان گٹروں کے ڈھکنوں کے لیے سب انجینیئر رانا مدثر سے رابط کیا تو اسے یہ کہتے ہوئے فون بند کر دیا کہ ڈھکن ختم ہیں ۔ جب آئیں گے دے دوں گا ۔ اہل علاقہ کا اعلیٰ احکام سے مطالبہ ہے کہ گلی میں چھوٹے چھوٹے بچے کھیلتے ہیں ۔ کہیں کوئی سانحہ نہ پیش آ جائے ۔ گٹروں پر ڈھکن رکھے جائیں ۔
سب انجینیئر رانا مدثر کا موقف لینے کے لیے ان کے فون نمبر 03214732031 پر کال کی گئی مگر انھوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔