پریشانیوں کا حل اللہ کے ولیوں سے جڑے رہنے میں ہے:صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی

لاہور (فدا محمد فدا )

جعلی پیروں،عاملوں نے معاشرے میں گمراہی پھیلائی اور روحانیت کے حقیقی تشخص کو متاثر کیا ہے

سوشل میڈیا پر طرح طرح کے لوگ عوام الناس کو گمراہ کررہے ہیں، فضولیات سے بچنا ہوگا: خطاب

لاہور ( )تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر محفل ذکرونعت کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا،محفل نعت صاحبزادہ احمد علی صدیقی، پیرالطاف حسین نقشبندی، محمد اکمل نقشبندی ودیگر نامور نعت خوانوں نے بارگاہ خاتم النبیین ؐ اور بارگاہ سیدنا امام حسین ؓ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کی۔ شرکاء سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کہاکہ دنیاوی پریشانیوں کا حل اللہ کے ولیوں سے جڑے رہنے اور ان سے اپنا ظاہری و باطنی تعلق مضبوط کرنے میں ہے، لوگ روحانیت کے تلاش میں جعلی پیروں اور عاملوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں،وہ پھر الٹے سیدھے کام کروانے کے عوض کبھی بکرے منگواتے ہیں تو کبھی الوکا خون، انہی جعلی پیروں اور عاملوں نے معاشرے میں گمراہی پھیلارکھی ہے اور یہ لوگ روحانیت، تصوف کے حقیقی تشخص کو متاثر کررہے ہیں، صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی کا مزیدکہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر طرح طرح کے لوگ بھی عوام الناس کو گمراہ کررہے ہیں، کسی بھی ویڈیو کو دیکھنے اور اسکی پیروی کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ پہلے معلوم کیا جائے کہ ویڈیو بنانے والا صحیح العقیدہ مسلمان بھی ہے یا نہیں، تاکہ ہم دین حق کی اصل روح سے روشناس ہوسکیں، انہوں نے کہ موجودہ نفسانفسی کے دور میں دنیاو آخرت میں سرخرو ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کیلئے وقت نکالیں اور فضولیات سے بچیں، اللہ تعالیٰ، اسکے پیارے حبیب خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ؐاور اللہ والوں سے جتنا تعلق مضبوط ہو گا ہم اتنا ہی مشکلات اور پریشانیوں سے بچے رہیں گے۔محفل ذکرو نعت کے اختتام بارگاہ خاتم النبیین ؐ میں درودوسلام کے نذرانے اور ملکی سلامتی و ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں