ممبئی (ویب ڈیسک )
ایشیا کے امیر ترین بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی پر بالی ووڈ اسٹارز کی جانب سے دیے گئے مہنگے ترین تحائف کی فہرست سامنے آگئی ۔7 ماہ قبل شروع ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک ممبئی میں جاری رہیں جن میں بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹرز سمیت دُنیا بھر کی شوبز اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔
1: بالی ووڈ کے بِگ بی امیتابھ بچن کے خاندان نے اننت اور رادھیکا کو شادی کے تحفے میں ایک زمرد کا ہار دیا ہے جس کی مالیت بھارتی 30 کروڑ روپے ہے۔
2: شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان نے جوڑے کو فرانس میں 40 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے۔
3:دبنگ اسٹار سلمان خان نے اننت امبانی اور رادھیکا کو تحفے میں اسپورٹس بائیک دی جس کی قیمت بھارتی 15 کروڑ روپے ہے۔
4:عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے نئی نویلی جوڑی کو 9 کروڑ روپے کی مالیت کی مرسڈیز کار بطورِ تحفہ دی
5: کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سونے کی چین دی جس کی قیمت 19 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
6: رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اننت اور رادھیکا کو 20 کروڑ کی مالیت کی رولز رائس تحفے میں دی
7: کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے جوڑے کو اپنے ہاتھ سے بنائی گئی 25 لاکھ روپے کی مالیت کی ایک شال تحفے میں دی۔
8: اکشے کمار نے اننت اور رادھیکا کو سونے کا قلم تحفے میں دیا جس کی قیمت بھارتی 60 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔