جیولین تھرور ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوادیا

پیرس (منیر احمد ملک )

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوادیا۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔آج ہونے والے فائنل مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔

جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کی۔جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں