لاہور (فدا محمد فدا )
میٹرک کے ٹاپر طلباء کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل ہو گی، وزیر اعلی پنجاب اور صوبائی وزیر تعلیم ایوارڈ تقسیم کریں گے۔
تقریب میں شرکت کیلئے تمام بورڈز کے ٹاپر طلبہ لاہور پہنچ گئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکند حیات کی خصوصی ہدایت پر طلباء کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
طلبہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ تقریب کے مقام پر لایا جائے گا جبکہ تقریب اور پروٹوکول کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹاپر طلباء کیلئے سرکاری سطح پر کسی تقریب کا انعقاد 7 سال بعد کیا جا رہا ہے۔