وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کی ملاقات

لاہور (فدا محمد فدا )

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کی سماجی خدمات کو سراہا
ڈاکٹر امجد ثاقب نے بجلی کے بلوں میں عوامی ریلیف اور اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنی چھت کے خواب کو پورا کریں گے۔
پنجاب میں low کاسٹ ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکاہے، ہر سال دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔

اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا اور سستا رہائشی پراجیکٹ ہوگا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے۔

عوام پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے حکومتی سبسڈیز دیں گے اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقررکریں گے۔

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔

انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے اجراء سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے۔
اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کے لئے ملکی تاریخ کا پہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا۔

بے گھر لوگوں کو اپنے گھر کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام میں تین پلان کے تحت پراجیکٹ لانچ کیے جارہے ہیں۔
دیہات میں 10مرلے تک اور شہروں میں پانچ مرلے تک رہائشی پلاٹ کے مالکان 15لاکھ روپے تک قرض لے سکیں گے
اپنی چھت ، اپنا گھر سکیم میں تقریباً 14ہزار روپے ماہانہ اقساط میں واپس کرنے ہوں گے اس میں کسی قسم کا کوئی سود نہیں ہوگا ۔

بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے۔
فلیٹ آسان اقساط سے قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کئے جائیں گے۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں تین سے پانچ مرلے تک گھر بنا کر دیئے جائیں گے۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کے لئے 10 لاکھ روپے تک سبسڈی دے گی۔
پرائیویٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ درخواست دہندہ پانچ سالوں میں باقی اقساط ادا کرکے اپنے گھر کا مالک بن جائے گا۔
اس موقع ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مریم نوازشریف کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان،چیف منسٹر کمپلینٹ سیل کے سربراہ شعیب مرزا،سیکرٹری سی ایم آفس دانش افضال اور پرسنل سیکرٹری صائمہ فاروق بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں