لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا یومِ دفاع پر پیغام

6ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں،مریم نواز 

لاہور (قدیر خان )

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

6ستمبر کا دن کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہمارے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہیں اور ہماری فوج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے، ایٹمی دھماکے کرنے والے محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں۔

عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے قوم افواج پاکستان یوم دفاع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے بے گناہ لوگوں کی عظیم قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں