سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ، 17 امیدوار آمنے سامنے

لاہور (فدا محمد فدا )

سپریم کورٹ بار ایسوسی کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، پولنگ شروع ہو چکی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل 29اکتوبر 2024 صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گیا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، سب سے زیادہ ایک ہزار 414 ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔

صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہے۔

اسی طرح سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات میں نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں، اسی طرح فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چودھری تنویر مدمقابل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں