شاہدرہ: انجمن بہبود مریضاں کا عالمی معزور ڈے کے حوالے سے خوبصورت تقریب کا انعقاد

لاہور (فدا محمد فدا )
معذور افراد میں لاکھوں روپے مالیت کی ویل چیئرز ، واکرز ، سٹکس ، اور سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لاہور اشرف جنجوعہ ، اور ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید مہمانان خصوصی تھے ۔
فیروز والہ ( فدا محمد فدا سے) تفصیلات کے مطابق انجمن بہبود مریضاں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ نے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ۔ جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال لاہور اشرف جنجوعہ اور ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ لاہور ڈاکٹر ثوبیہ جاوید تھیں ۔ جبکہ میاں محمد ارشد کوآرڈینیٹر عبدالعلیم خان ، ڈاکٹر امبر ، رانا آصف بھٹی صدر پریس کلب فیروز والہ ، عبد الوحید خان ، صدر حیات نو ویلفیئر سوسائٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا جس کا شرف حافظ مدثر سلیم قادری نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول پڑھنے کی سعادت رانا قمر الزمان نے حاصل کی ۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سوشل ویلفیئر کی دو سٹوڈنٹس نے سر انجام دیے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اشرف جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن بہبود مریضاں نے معذوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے معذور افراد میں ویل چیئرز وغیرہ تقسیم کرکے معذور افراد کی تکالیف میں کمی کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔
ایم ایس ڈاکٹر ثوبیہ جاوید نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انجمن بہبود مریضاں ہمارے دست و بازو بن کر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں اور مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ۔
میاں محمد ارشد نے کہا کہ ہر طرح سے انجمن بہبود مریضاں ، اور ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ ان کے کسی بھی کام آکر مجھے خوشی ہو گئی ۔
ملک طارق محمود صدر انجمن بہبود مریضاں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے ملک کے معذور معاشرے کے کار آمد فرد بن کر زندگی بسر کریں ۔
جنرل سیکرٹری اینڈ ایم ایس او میڈیم طیبہ عابد نے اشرف جنجوعہ ، ڈاکٹر ثوبیہ جاوید ، میاں ارشد ، ڈاکٹر امبر ، آصف حسین بھٹی ، عبد الوحید خان اور دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کر کے اسے رونق بخشی ۔
معذور افراد نے ویل چیئر ، ودیگر سامان ملنے پر اظہار تشکر کیا ۔ انجمن نے شاہدرہ ہسپتال کو بھی لاکھوں روپے مالیت کی ایک سی جی مشین ، سکر مشین و دیگر سامان عطیہ دیا ۔ انجمن کے سینئر نائب صدر حافظ طاہر فاروق ، فنانس سیکرٹری فدا محمد فدا ، باؤ محمد خالد ، مرزا عبد الرشید بیگ ، اور معذور افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں