وزیرِ اعظم کی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر طالبہ ماہ نور چیمہ سے ملاقات

Author

ماہ نور نے اے لیول کے 24 مضامین میں امتیازی نمبروں سے کامیابی حاصل کی

لاہور (فدا محمد فدا )

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لندن کے حالیہ دورے کے دوران تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستانی نژاد طالبہ ماہ نور چیمہ سے خصوصی ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو اے لیول کے 24 مضامین میں انفرادی طور پر امتیازی گریڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ “ماہ نور چیمہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔”

وزیرِ اعظم نے ماہ نور کے والدین کو بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور طالبہ کے لیے مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے ماہ نور چیمہ کو تحائف بھی پیش کیے، جبکہ ماہ نور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

Author

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں