فیروزوالہ: کمسن زینب قتل کیس کا ڈراپ سین — قاتل حقیقی تایا عمر فاروق نکلا

فیروزوالہ (قدیر خان )

مریدکے کے نواحی علاقے کوٹ پنڈی داس میں تین سالہ زینب قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، معصوم زینب کا قاتل کوئی اجنبی نہیں بلکہ اس کا حقیقی تایا عمر فاروق نکلا ہے۔

 

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے باعث ملزم نے اپنی کمسن بھتیجی زینب کو گلا دبا کر قتل کر دیا، اور بعد ازاں لاش نالہ ڈیک مریدکے میں پھینک دی۔

پولیس نے شب و روز کی محنت کے بعد مبینہ قاتل عمر فاروق کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق، سفاک ملزم خود پانچ بیٹیوں کا باپ ہے، جبکہ مقتولہ زینب تین بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔

اہلِ علاقہ کے مطابق، زینب کے اغواء کے روز ہی اس کے چوتھے بھائی کی پیدائش ہوئی تھی، جس سے گھر کا ماحول خوشی سے غم میں بدل گیا۔

 

پولیس نے مقدمہ زینب کے والد عبدالروف کی مدعیت میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

علاقے کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سفاک جرم میں ملوث ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی رشتہ دار اپنے ہی خون کا دشمن نہ بنے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں