کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی شکایات کے فوری حل پر زور

لاہور (فدا محمد فدا )

کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں قصور، اوکاڑہ، چکوال، میانوالی اور رحیم یار خان کے پولیس افسران سمیت متعدد ضلعی فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اجلاس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے، بیرون ملک پاکستانیوں کے درج کردہ فوجداری مقدمات کی بروقت بازیابی، اور اشتہاری ملزمان (POs)، کورٹ ایبزکانڈر (CAs) اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور چالان عدالتوں میں جمع کروانے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

کمشنر نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ DOPC اجلاسوں کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ پیشہ ورانہ، معاونانہ اور مؤثر رویہ اختیار کیا جائے، تاکہ اضلاع میں شکایات کے نمٹانے کے عمل میں شفافیت اور بہتر حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

اجلاس میں ڈی جی او پی سی احمر نائیک، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عامر احمد خان، اور ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کمشنر نے پولیس افسران کی کارکردگی کی مستقل نگرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے فوری، شفاف اور مؤثر حل کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون کو ہر سطح پر یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں