پیرس (منیر احمد ملک )
پیرس اولمپکس 2024 کی تیاری میں پاکستانی ایتھلیٹس کومشکلات کا سامناہے، قومی ایتھلیٹس پنجاب سٹیڈیم میں رش میں ٹریننگ کرنے پرمجبور ہیں۔
اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم اور اسپرنٹر فائقہ ریاض نے میگا ایونٹس کی تیاری کے لیے الگ ٹریننگ سینٹر کا مطالبہ کیا ہے ۔
ارشد ندیم کی تھرو کے لیے پہلے ایریا خالی کرانا پڑتا ہے تاکہ جیولین کسی کو لگ نہ جائے،انہیں کئی مرتبہ کھلاڑیوں کے درمیان میں آنے کی وجہ سے تھرو روکنا پڑتی ہے۔
ایتھلیٹ فائقہ ریاض کو بھی رش کی وجہ سے ٹریننگ میں دشواری کا سامنا ہے، فائقہ کی رننگ کے دوران دیگر کھلاڑی ٹریک پر آجاتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ پر فوکس کے لیے الگ سینٹر ہونا چاہیے۔
دوسری جانب ایتھلیٹس کا ماننا ہے کہ وہ سٹیڈیم میں کسی کی ٹریننگ کےخلاف نہیں لیکن ایلیٹ ایتھلیٹس کے لیے ہائی پرفارمنس سینٹرکا ہونا بہت ضروری ہے۔