پی سی بی نے آئی سی سی کی مشاورت سے چیمپئنز ٹرافی کا بجٹ تیار کر لیا

لاہور (فدا محمد فدا )

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی مشاورت سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

آئی سی سی چیف فنانس آفیسر انکر کھنہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ایف او جاوید مرتضی نے یہ بجٹ تیار کیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں 19 جولائی سے آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز شروع ہو رہی ہیں جس میں پی سی بی سربراہ محسن نقوی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے 18 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کولمبو میں ہونے والے اجلاس میں بائیس جولائی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی، آئی سی سی اور پی سی بی کی مشاورت سے تیار کردہ یہ بجٹ بائیس جولائی کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں