جدہ (محمد عدیل )
جدہ میں “کراچی دربار” نامی ایک نئے ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح ہوا، جس کے مالک معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک طاہر اور محمد ریاض خان ہیں۔ اس موقع پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے معروف صحافیوں کو خصوصی دعوت دی گئی۔ صحافیوں نے ریسٹورنٹ کے ذائقے دار پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور ملک طاہر اور محمد ریاض خان کو مبارکباد دی۔
اس تقریب کے دوران پیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے، جنہوں نے دعا کر کے اس نئے کاروبار کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملک طاہر کا کہنا تھا کہ اس ریسٹورنٹ کی وجہ سے جدہ میں پاکستانی کھانوں کا ذائقہ مزید مقبول ہوگا۔
“کراچی دربار” ریسٹورنٹ پاکستانی کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک بہترین اضافہ ثابت ہو گا، جہاں انہیں دیسی ذائقوں کے ساتھ ساتھ معیاری خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔