ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے ساتھ اسٹیٹ بنک آف پاکستان پی آر آئی،بنک الحبیب اور ایچ بی ایل نے سعودی عرب میں تین میگا ایونٹس کا اہتمام

ریاض (محمد عدیل )

ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے ساتھ اسٹیٹ بنک آف پاکستان پی آر آئی،بنک الحبیب اور ایچ بی ایل نے سعودی عرب میں تین میگا ایونٹس کا اہتمام کیا۔

جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان عنایت حسین سمیت سفیر پاکستان احمد فاروق اور دیگر بنکوں کے عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ نامور سابق کرکٹرز عمران نذیر اور محمد عرفان بھی شریک ہوئے پہلا ایونٹ بیکس میٹرو کیمپ میں منعقد ہوا جس میں چھ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کھیلے گئے جس کے اختتام پر رنگارنگ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک عنایت حسین سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 28 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو اب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھجواتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ایسے وہ تمام ہم وطن جو ہنڈی کے ذریعے پیسے بھجواتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بنکنگ سسٹم کے ذریعے اپنی رقوم بھجوائیں تاکہ ملکی معیشت مضبوط ہو اور سعودی قوانین کا احترام بھی ممکن بنایا جائے۔

دوسرا ایونٹ بھی بیکس میٹرو کیمپ میں منعقد ہوا جس میں نامور قوال سنتو برادران اور گلوکار جبران راحیل نے اپنی آواز کا جادو جگایا جن کو سننے کے لیے سینکڑوں ورکرز موجود تھے اسی طرح تیسرا ایونٹ منطقہ شرقیہ کے علاقے الحویہ کے تمیمی کیمپ میں منعقد کیا گیا جہاں پاکستانی فیملیز کی بڑی تعداد سمیت سینکڑوں پاکستانی ورکرز موجود تھے یہاں بھی سنتو برادران اور جبران راحیل نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور منچلوں کو ناچنے لر مجبور کر دیا جبکہ بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیےگئے جن کو ڈھیروں انعامات سے بھی نوازا گیا یہاں بھی بنکوں کے عہدیداروں نے اپنے پیغامات میں ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار کے سلوگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی اور کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال میں اوورسیز پاکستانیز ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اس لیے ضروری ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہنڈی کی بجائے بنکنگ سسٹم کے ذریعے اپنی رقوم کی منتقلی کو یقینی بنائیں اس میں ملک و قوم کا فاہدہ ہے اور اس سے معیشت پر مثبت نتائج مرتب ہونگے آئی پی جی گروپ کے سی ای او جواد غلام رسول کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہماری یہی کوشش رہی ہے کہ ہم دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کے لیے تفریح سے بھرپور ایونٹس سجائیں اور اسی کے ساتھ ساتھ ایک ایسا میسج دیں جو اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کے لیے بھی فاہدہ مند ثابت کو اور وہ یہی ہے کہ ہنڈی سے انکار پاکستان سے پیار اور اسی کی بدولت پاکستان اور اسکی عوام آگے بڑھ سکیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں