سوئٹزرلینڈ کے شہر بادن میں پاکستانی بزنس ٹائیکون کے اعزاز میں عشائیہ

 بادن (عمران مزمل )

سوئٹزرلینڈ کے شہر بادن میں پاکستانی بزنس ٹائیکون اور فارورڈ فٹ بال کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خواجہ مسعود اختر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر اکرم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کی میزبانی سینئر صحافی و آئی ٹی انجینئر عمران مزمل نے کی۔

خواجہ مسعود اختر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، ان کی کمپنی فارورڈ فٹ بال کے تیار کردہ فٹ بال گزشتہ چار ورلڈ کپ میں استعمال ہو چکے ہیں۔ وہ سیالکوٹ ایئرپورٹ اور ایئر سیال جیسے قومی منصوبوں میں بھی نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور جنیوا سے آئے ہوئے خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بزنس، تعلقات اور کمیونٹی نیٹ ورکنگ پر گفتگو ہوئی۔

شرکاء نے کہا کہ خواجہ مسعود اختر اور ظہیر اکرم جیسے افراد پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں جو دنیا بھر میں ملک کا مثبت تشخص اجاگر کر رہے ہیں۔ عشائیے کی میزبانی تاج محل ریسٹورانٹ نے کی جہاں پاکستانی ذائقوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں