لاہور (فدا محمد فدا )
جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے خاتون نے رکشے میں 2 بچیوں کو جنم دے دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال کے سکیورٹی سپروائزر نے رکشے میں خاتون کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع ڈاکٹرز کو دی ، اطلاع ملنے پر ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسز بر وقت روڈ پر پہنچ گئیں، لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز نے رکشے میں ہی زچگی کے عمل کو پورا کیا۔
29 سالہ شکیلہ غازی روڈ کی رہائشی بتائی جاتی ہے جس کے ہاں رکشے میں 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ایمرجنسی جنرل ہسپتال کا کہنا ہے کہ ماں اور بیٹیاں صحت مند ہیں، دونوں بیٹیوں کو نرسری میں داخل کروا دیا گیا ہے۔