خلیل الرحمان قمر کا اغواء

مرکزی ملزمہ کا بیان سامنے آ گیا،تصاویر اور چیٹ بھی سامنے آگئی

 لاہور (فدا محمد فدا )

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ملزمہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء میں ملوث عروج جو اس گروہ میں شامل ہے جن کے 9 افراد کو پولیس نے گزشتہ روز حراست میں لیا تھا، ملزمان مشہور اور مالدار شخصیات کو ہنی ٹریپ کر کے پیسے بٹورتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں خلیل الرحمان قمر سے فون پر بات کرنے والی آمنہ عروج نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہر میں متعدد افراد کو ہنی ٹریپ کر چکے ہیں، خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی، تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا، خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا تب میں نے گھر بلا لیا،

ذرائع کے مطابق گروہ کا ماسٹر مائنڈ حسن شاہ پولیس کی گرفت میں ابھی تک نہیں آسکا، ملزم نے بلیک میلنگ کیلئے گروہ بنا رکھا تھا جس میں خواتین اور مرد شامل ہیں، حسن شاہ بلیک میلنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کما چکا، گرفتار ملزمان حسن شاہ کیلئے ہی کام کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں