متاثرہ شہری عمران کی آئی جی پنجاب سے سرکاری گاڑی استعمال کرکے چوریاں کرنے والے گینگ کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل
لاہور (محمد قدیر خان )
تھانہ شاہدرہ کے علاقے لطیف چوک رینٹ اے کار آفس کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ہوگئی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر موٹرسائیکل چوری کرنے والے چور نے پولیس وردی پہنے ہوئی تھی، موٹرسائیکل کو اٹھا کر سرکاری تھانہ کی گاڑی پر رکھتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے گزرنے والے پولیس ملازمین نے لطیف چوک شاہدرہ سے رینٹ اے کار کے آفس میں داخل ہو کر موٹرسائیکل کی چابی اٹھائی پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل کا لاک کھول کر موٹرسائیکل چوری کی موٹرسائیکل پر سوار پولیس ملازم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے بی ایم رینٹ اے کار کے مالک عمران لیاقت جو کہ آفس کے باہر گاڑی کھڑی کرکے واش روم گیا واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی قریب سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنے پر گزرنے والی نامعلوم پولیس وین اور پرائیوٹ کار پر گزرنے والے پولیس اہلکار کو موٹرسائیکل لے جاتے ھوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
مقامی پولیس تھانہ شاہدرہ کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود ابھی تک موٹرسائیکل لے جانے والے پولیس اہلکار اور پولیس وین کا سراغ نہیں لگایا جاسکا 15 پر کالیں کرنے اور درخواست دینے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب سے سرکاری گاڑی استعمال کرکے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے کاروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔