لاہور (فدا محمد فدا )
لاہور : پاکستان ریلوے پولیس میں خالی ہونے والی اسامیوں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہوگئیں، اسٹاف میں کمی کے باعث اہلکاروں سے ڈبل شفٹ میں ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں۔
ذرائع ریلوے پولیس کے مطابق ریلویز پولیس کی منظور شدہ نفری تقریباً 7300 کے قریب ہے جبکہ حاضر نفری کی تعداد تقریباً 4200 ہے، اس لحاظ سے ریلویز پولیس کی تقریباً 3 ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ملک بھر میں قائم ریلوے اسٹیشنوں، ریلوے ٹریک، ریلوے تنصیبات اور ٹرینوں میں ڈیوٹی سر انجام دینا کسی مسئلے سے کم نہیں ہے۔
ریلویز پولیس میں سب سے زیادہ کانسٹیبل کی تقریباً 2800، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کی بالترتیب 80 اور 90 سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔ سب انسپکٹرز کی 10 اور انسپکٹرز کی 15 کے قریب اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں۔(