سرگودھا: پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے بوگس الیکشن کے خلاف ایک اہم اجلاس

سرگودھا (رانا علی افضل )

پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن سرگودھا کے حالیہ بوگس الیکشن کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقامی پراپرٹی ڈیلرز، تاجران اور صنعت کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد پراپرٹی ڈیلرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل تھا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیف ڈوگر نے واضح کیا کہ “ہم سرگودھا کے تمام پراپرٹی ڈیلرز کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈیلرز کا تحفظ، ان کے جائز حقوق کی بحالی اور ان کے کاروباری مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “بوگس الیکشن کے ذریعے کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہر ڈیلر کو منصفانہ نمائندگی اور برابری کا حق حاصل ہو۔”اس اہم اجلاس میں مندرجہ ذیل اہم شخصیات نے شرکت کی ملک شوکت مجید اعوان سرپرست انجمن تاجران ٹرسٹ پلازہ سرگودھا
رانا علی افضل787 مارکیٹنگ ، رانا اسد ایکسپرٹ پراپرٹی ایڈوائزرمیاں سرفراز لیند لنک مارکٹنگ ثاقب اقبال الرحمن پراپرٹی ایڈوائزر اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام پراپرٹی ڈیلرز کے جائز حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور کسی بھی قسم کی امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی تمام سرگرمیوں میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔اجلاس میں یہ بات واضح کی گئی کہ تمام ڈیلرز کو متحد ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے اور کسی بھی قسم کی تفریق سے بچنا چاہیے سرگودھا کی پراپرٹی انڈسٹری میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اتحاد سے پراپرٹی ڈیلرز کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے اور صنعت کو نئی سمت مل سکتی ہے۔ مقامی پراپرٹی ڈیلرز نے اس اجلاس کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اتحاد سے ان کے کاروباری مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں