یوٹیوبرز کے منفی اثرات پر تشویش، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی
لاہور (فدا محمد فدا )
ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل کرائم اینڈ سائبر انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سرفراز چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے بچوں کے حقیقی ہیروز وہ شخصیات ہونی چاہییں جو معاشرے کو مثبت سمت میں لے کر جا رہی ہیں، جیسے کہ ڈاکٹر عفان، منصور علی خان، جاوید چوہدری اور عبد الستار ایدھی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز اپنی شہرت کو استعمال کرتے ہوئے نوجوان نسل کو جُوئے اور جرائم جیسے منفی رجحانات کی جانب راغب کر رہے ہیں، جس کے باعث بچے غلط لوگوں کو اپنا آئیڈیل سمجھنے لگے ہیں۔
سرفراز چوہدری کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ معاشرے میں اصل رول ماڈلز کو اجاگر کیا جائے تاکہ نئی نسل ان سے متاثر ہو کر بہتر مستقبل کی طرف بڑھ سکے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ NCCIA نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے ضروری کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔