ڈاکٹر شزہ علی خان نے ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایبٹ آباد سے ڈگری حاصل کر لی

پشاور (ظہیر علی شاہ )

ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایبٹ آباد کے حالیہ کانووکیشن میں ڈاکٹر شزہ علی خان نے اپنی میڈیکل ڈگری حاصل کر لی۔ ڈاکٹر شزہ علی خان صدارتی ایوارڈیافتہ اور خیبر ٹی وی کے جنرل منیجر جمشید علی خان کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو مسلسل محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شزہ علی خان نے کہا کہ یہ میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔ میں اس کامیابی کو اپنے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا ثمر سمجھتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا عزم ہے کہ میں نہ صرف مریضوں کی خدمت کروں بلکہ معاشرے میں بھی مثبت کردار ادا کروں۔

تقریب کے دوران مقررین نے ڈاکٹر شزہ علی خان سمیت تمام فارغ التحصیل طلبہ کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ نوجوان ڈاکٹرز مستقبل میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ ویمن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایبٹ آباد صوبے کا ایک نمایاں ادارہ ہے جو گزشتہ 25 برسوں سے ہزاروں خواتین کو میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم دے کر قومی و بین الاقوامی سطح پر خدمات کے قابل بنا رہا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں