سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ڈاکو ہلاک

Author

سی سی ڈی صدر کا رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

لیس کے مطابق مبینہ مقابلہ سی سی ڈی صدر کے ساتھ ہوا، سی سی ڈی ٹیم زیر حراست ملزم کو ریکوری کے لئے لے جا رہی تھی، گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھات لگائے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، زیر حراست ملزم کامران ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔

ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئےمردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔

Author

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں