لاہور (فدا محمد فدا )
پی ٹی آئی جلسہ کے پیش نظر لاہور پولیس کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے ۔چالیس سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا
لاہور پولیس نے جلسہ کے پیش نظر پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ پولیس کی مختلف علاقوں میں رات گئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں۔چالیس سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہدرہ،راوی روڈ، سمن آباد، ڈیفنس، گلبرگ، والٹن میں چھاپےمارےگئے، فتح گڑھ ، تاجپورہ ، اسلام پورہ میں بھی چھاپوں کےدوران پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیاگیا۔جنہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیاہے۔
متعدد کارکنوں سے شورٹی بانڈز لیے گئے ۔پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو نقص امن کے خدشات کے پیش نظر حراست میں لیا گیاہے۔زیر حراست افراد کو پرامن رہنے کی ضمانت پر چھوڑ دیا جائے گا۔