فیروزوالہ (فدا محمد فدا )
فیروزوالہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل اولین ترجیح ہوگی،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں شیخوپورہ مسلم لیگ نواز کا قلعہ ہے،ان شاءاللہ کامیابی شیر کی ہوگی،پریس کلب فیروزوالہ آمد پر مسلم لیگی امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال کی یوتھ رہنماء معمر حسنی رسول کے ہمراہ گفتگو،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے رہنماء اور 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے امیدوار رانا طاہر اقبال کی یوتھ رہنماء مسلم لیگ نواز شیخوپورہ معمر حسنی رسول شاہ کے ہمراہ پریس کلب فیروزوالہ آمد۔پریس کلب آمد پر پریس کلب فیروزوالہ(رجسٹرڈ)کے صدر آصف حسین بھٹی نے معزز مہمانوں کو ویلکم کیا،چیئرمین گورننگ باڈی فدا محمد فدا،چیئرمین ایگزیکٹیو باڈی حاجی تنویر حسین بھٹی نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے،مسلم لیگی امیدوار پی پی 139 رانا طاہر اقبال نے 5 دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنی سیاسی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور علاقہ کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین میرے لیڈر ہیں اور انکی قیادت میں شیخوپورہ مسلم لیگ نواز کا قلعہ رہا ہے اور رہے گا اور اب بھی ان شاءاللہ جیت شیر کی ہوگی۔اللہ نے چاہا اور مجھے حلقہ کی عوام نے منتخب کیا تو حلقہ کے تمام بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔صدر پریس کلب فیروزوالہ رجسٹرڈ آصف حسین بھٹی نے فیروزوالہ کے صحافیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جس پر رانا طاہر اقبال نے کہا کہ پریس کلب فیروزوالہ نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور عوامی مسائل اجاگر کئے ہیں پریس کلب فیروزوالہ کے صحافیوں کا ٹریک ریکارڈ بہت اعلٰی ہے ان شاءاللہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کو فوری حل کروانے کے لئے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین سے بھی بات کرونگا،اس موقعہ پر چیئرمین گورننگ باڈی پریس کلب فیروزوالہ فدا محمد فدا، وائس چیئرمین گورننگ باڈی محمد امین بٹ، چیئرمین ایگزیکٹیو باڈی حاجی تنویر حسین بھٹی،وائس چیئرمین حافظ مدثر سلیم گجر، سینئر نائب صدر و ممبر گورننگ باڈی محمد وحید کلاسن، نائب صدر میاں عمر فاروق،جنرل سیکرٹری رانا قمرالزمان ودیگر صحافی رانا نعیم سجاد،محمد سعید جٹ،چیف کیمرہ مین نعیم رضا،رانا نعیم سجاد،حمزہ بٹ،ذیشان ساجد،علی رضا،میاں ارباب طارق،رمیض اصغر،ماجد بھٹی،حارث بٹ،عمر جٹ بھی موجود تھے۔پریس کلب فیروزوالہ کی طرف سے معزز مہمان کو گیسٹ آف آنر کی شیلڈ بھی پیش کی گئی جس پر معزز مہمان نے پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔