153

یو اے ای میں بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث الرٹ جاری ، پروازیں منسوخ

Spread the love

دبئی(ویب ڈیسک)

یو اے ای کی ریاستوں میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے پر حفاظتی الرٹ جاری ، پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٖعرب میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاستوں دبئی، شارجہ، ابوظہبی، راس الخیمہ اور عجمان میں موسلادھار بارشوں سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔

بارشوں کے بعد ندی نالے بپھرنے سے دبئی سے شارجہ جانے والی بس سروس معطل ہوگئی، خراب موسم کے باعث دبئی جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں جبکہ کچھ پروازوں کو مسقط اور دوحہ بھیج دیا گیا۔

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث حکام نے شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے اور ساحل پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بارش کے باعث دبئی میں عرب امارات اور سکاٹ لینڈ کا ایک روزہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں