117

جدہ: فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں تقریب

Spread the love

جدہ(محمد عدیل)

سعودی عرب میں فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں صحافیوں سمیت مسلم لیگی اراکین شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

جدہ میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں میڈیا انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکی بدولت دنیا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے سمیت تجارتی اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے اور پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس موقع پر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کا اہم کردار ہے جو پاک سعودی تعلقات میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں تقریب میں ملک منظور حسین اعوان،مہر عبدالخالق اعوان اور دیگر نے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں