لاہور (فدا محمد فدا )
ون فائیو کی کال پرپرچہ نہ دینےوالےایس ایچ اوزکی شامت آنے والی ہے ۔ایف آئی آرکےاندراج کیلئےکال کیساتھ سٹیٹس شامل کردیا گیا ۔سسٹم میں مقدمہ نمبر کا اندراج لازم قرار دیا گیا ۔ شہریوں کیلئےاردو،پنجابی،سرائیکی ،پوٹھوہاری اور انگلش میں بات کرنے سہولت بھی دستیاب ہے ۔
سیف سٹیز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے عدم اندراج کی صورت میں وجوہات15 کے سسٹم میں درج کی جائیں گی۔15 پر موصول کال کے بعد مقدمہ درج ہونے پرسسٹم میں مقدمہ نمبر بھی درج کیا جائےگا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے روزانہ 90ہزار سے زائد کالز موصول ہوتی ہیں۔ کالز پر کالر اور پولیس حکام کی کانفرنس کالز کو زیادہ سے زیادہ کرنے کاحکم بھی دے دیا گیا ہے۔
شہریوں کی سہولت کےلئےاردو،پنجابی،سرائیکی ،پوٹھوہاری اور انگلش میں بات کرنے سہولت بھی ہوگی ۔ مقدمات کا ڈیٹا اضلاع سے منگوانے کی بجائے پکار 15 میں ساری تفصیلات دستیاب ہوں گی۔