امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیر اہتمام نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی (ع) کے موقع پر مجالس عزا کا انعقاد

ویانا (محمد عامر صدیق )
پورے یورپ میں عشرہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی مجالس کے سلسلے جاری و ساری ہیں۔
اس سلسلہ میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امام بارگاہوں میں مجالس ہو رہی ہیں۔ امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا کے زیر اہتمام نویں محرم یعنی تاسوعائے حسینی (ع) کے موقع پر مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں مومنین اورمومنات نے شرکت کی ۔

امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں عزادران سید الشہدا سبھی ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے نظر ائے۔ ہر طرف سیاہ پرچم لگے ہوئے ہیں اور ہر جگہ علم ابوالفضل العباس(ع) بلند ہے اور عزاداروں اور سوگواروں کی آہ و بکا کی صدائیں گونج رہی ہیں۔نوحہ خوانی کی سعادت حسن ذاکر کو حاصل ہوئی۔
مجلس عزاء سے مولانا سید تسلیم حسین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے مصائب اہلبیتؑ بیان کیے ،واقعہ کربلا کی اہمیت اور اہلبیتؑ کی قربانیوں کا مقصد بیان کیا۔ انہوں نے شہداء کربلا بیان کی اور اہلبیت کی شان میں فضایل و مصائب بیان کیے۔ مجلس عزاء کے اختتام پر عزا داری کی گئی اور حاضرین میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں