ویانا (محمد عامر صدیق )
پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے وائس چیئرمین اور سرپرست اعلیٰ منہاج القران انٹرنیشنل آسٹریا خواجہ محمد نسیم کی جانب سے پاکستانی طلباؤں کے لیے عشائیہ دارالحکومت ویانا کے مقامی پاکستانی ریسٹورنٹ امیز کچن میں بروز جمعہ 23 اگست کو دیا گیا۔
عشائیے کا مقصد اعلٰی تعلیم کی غرض سے آسٹریا میں آئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب میں خواجہ محمد نسیم نے انے والے طلباؤں کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ دل لگا کر اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور ملک پاکستان کے مثبت امیج کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کریں۔ ساتھ ساتھ اپنے وطنِ عزیز سے جڑے رہنے اور کیمونٹی کی خدمت کے لیے اپنے فورم پی سی ایف اے کا دستِ بازو بنیں۔ اس موقع پر پی سی ایف اے کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے خصوصی شرکت کی اور تقریب میں موجود تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسان سانسوں کے چلنے تک اور ادارے ہمیشہ کے لئے ہوتے ہیں، ادارے مزہبی ہوں یا سماجی، ادارے کسی بھی معاشرہ کے اخلاقی، سیاسی، معاشی، روحانی اقدار کے مضبوط ستون ہوتے ہیں۔ مضبوط اداروں کے فقدان کے باعث آج ہمارا بڑا طبقہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر لاتعداد مسائل سے گھرا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ہنر مند تعلیم یافتہ افرادی قوت اس کا اصل سرمایہ ہوتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پاکستانی طلباء آج آسٹریا میں تعلیم کے میدان میں پاکستان کا نام رو شن کررہے ہیں اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ اج مجھے امید ہے کہ جو ہم لوگوں نے گفت و شنید کی اور اپس میں بیٹھ کر بات کی انے والے وقتوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ہم اپنے خیالات کو پروان چڑھانے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا. جنرل سیکرٹری منہاج القرآن آسٹریا محمد سلیمان بٹھی نے طلبا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کامل انسان وہ ہے جو جسمانی، روحانی اور شعوری زندگی کو اس کی غذا فراہم کرتا ہے۔
جسم کی غذا کھانا پینا ہے، روح کی غذا نیک اعمال ہیں اور شعوری زندگی کی غذا حصول علم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے مراکز دنیا بھر میں ان تینوں زندگیوں کو اس کی غذا بہم پہنچا رہے ہیں۔ آسٹریا میں موجود منہاج سنٹر اسی وژن پر گامزن ہے جسکا آپ لوگ حصہ بنیں۔تقریب کے اختتام پر شریک ہونے پی ایچ ڈی سکالز، ڈاکٹرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور طلباء نے خواجہ محمد نسیم کا شکریہ ادا کیا اور پی سی ایف اے کے ویژن کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پاکستانیوں کا فخر ہے اور اسکی پالیسیاں قابلِ ستائش ہیں جسکو آج پورے یورپ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔عشائیہ کے اختتام پر طلباؤں کے لیے پرتکلف پاکستانی کھانے رکھے گئے تھے۔ اخر میں الحاج محمد خواجہ نسیم نے تمام عشائیے میں انے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔