ویانا (محمد عامر صدیق )
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دعوت اسلامی کے زیر انتظام سنتوں بھرا اجتماع استقبال ماہ ربیع الاول شریف ﷺ کا انعقاد بروز اتوار پہلی ستمبر 2024 بوقت تین بجے ویانا 23 ڈسٹرک کے مقامی ہال میں کیا گیا۔
اس سنتوں بھرے اجتماع کے لیے خصوصی طور پر پاکستان سے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی تشریف لائے۔ جس میں اسٹریا بھر کے مختلف شہروں سے اسلامی بھائیوں، بچوں اور بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کا آغاز ارشد عطاری کی تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی سعادت یورپ کے معروف نعت خواں غلام مصطفی نعیمی اور شہریار خان کو حاصل ہوئی۔
جبکہ جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور سیرت النبی ﷺ کے اہم پہلوئوں پر روشنی ڈالی نیز ماہ میلاد کی خوشی میں عاشقانِ رسول نے نعرے بھی لگائے۔ مرحبا یا مصطفی کی صدائیں بلند کیں، جس سے عاشقان رسول جھوم اٹھے اور فضا مرحبا یا مصطفی کے نعروں سے گونج اٹھی. اپنے خصوصی بیان میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے اپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جو اس اجتماع میں شریک ہوئے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ عید میلادُ النبی کے موقع پر خُوشی کا اظہار کرنا اور محافل و جلوسِ میلاد کا اِنعِقاد کرنا رسولِ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مَحبت کی علامت ہے۔ ہر سال ربیعُ الاوّل کے مقدّس مہینے میں عاشقانِ رسول اپنے پیارے مُصطفےٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے عشق و مَحبت کا اظہار کرتے ہوئے جلوسِ میلاد اور محافلِ میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بھی دنیا بھر میں عید میلادُ النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم بڑی عَقیدت و اِحترام سے منائی جاتی ہے۔ سنتوں بھرے اجتماع کہ اخر میں صلوۃ السلام کا نظرانہ سب نے مل کر پیش کیا اور جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی نے خصوصی دعا امیر اہل سنت، تمام مسلم امہ اور حاضرین ملک فلسطین و کشمیر اور پاکستان کے لیے کی ۔ بعد لوگوں نے جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری المدنی مدظلہ العالی سے مصافحہ کیا اور اپنے لیے خصوصی دعائیں کروائیں۔ آخر میں ربیع النور کی نسبت سے لنگر پیش کیا گیا۔