بلونیا: معروف بزنسمین امجد حسین رولیہ کی 5ویں چکن ٹیسٹ برانچ کا افتتاح 6ستمبر کو ہوگا۔
بلونیا (الیاس قادری )
دیار غیر میں طویل عرصے سے مقیم ممتاز سماجی شخصیت پاکستانی نژاد اطالوی بزنسمین چوہدری امجد حسین رولیہ کے چکن ٹیسٹ کے نام سے تیزی سے پھیلتے ہوٸے فاسٹ فوڈ کے کاروبار کی بولونیا کے علاقے “سن ویتالے” سے چند قدم کے فاصلے پر “وییا سن ویتالے” نمبر 122 پر جمعہ 6 ستمبر کو سہہ پہر 3 بجے نٸی برانچ کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گٸی ہیں۔
بولونیا میں چکن ٹیسٹ کی 5ویں برانچ کے افتتاح کی خوشی میں حسب روایت چکن ٹیسٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری امجد حسین رولیہ نے 6 ستمبر کو افتتاحی تقریب اور دعاٸے خیر کے بعد شام 5 بجے سے مینیو میں درج قیمتوں میں 8 ستمبر تک 3 روز کیلٸے 50 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔