ٹریویسو (ویب ڈیسک )
اٹلی کے شہر ٹریویسو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ پاکستانی نوجوان دریائے Sile میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان تفریح کے دوران دریا میں ایک گیند لانے کے لیے کودا، تاہم پانی کے اندر موجود ایک تیز چھپٹل (whirlpool) نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ باہر نہ نکل سکا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور فائر فائٹرز موقع پر پہنچے۔ غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی لاش دریا سے نکالی گئی۔
مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹریویسو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے نوجوان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔