ناپولی میں کینسر کی ادویات کی بڑی چوری، مالیت 8 لاکھ یورو

انسٹیٹیوٹو پاسکالے سے تجرباتی دوائیاں غائب، بلیک مارکیٹ کا شبہ

ناپولی (راجہ ذوالفقار علی )

اٹلی کے شہر نیپلز میں واقع انسٹیٹیوٹو ٹوموری پاسکالے سے کینسر کے مہنگے ادویات چوری کر لی گئیں جن کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ یورو بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واردات جمعرات کے روز پیش آئیف  ۔ تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ادارے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی ادویات میں زیادہ تر سپر یمنٹل (تجرباتی) دوائیاں اور مونوکلونل اینٹی باڈیز شامل ہیں، جن کی قیمت بلیک مارکیٹ میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔

تحقیقات کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واردات ممکنہ طور پر کسی بڑی ڈیل پر کمیشن کے تحت کرائی گئی ہو، کیونکہ اس نوعیت کی دوائیں اکثر غیر قانونی نیٹ ورکس کے ذریعے اسمگل کی جاتی ہیں اور بین الاقوامی بلیک مارکیٹ میں انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ برسوں میں اٹلی میں اسپتالوں اور تحقیقی مراکز سے ایسے قیمتی کینسر ادویات کی چوری کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور زیادہ تر کیسز میں یہ ادویات اسمگلروں کے ہاتھوں عالمی سطح پر فروخت کر دی جاتی ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں