یونیورسٹی آف بیرگامو میں “امیگریشن لاء” کے ماسٹر پروگرام میں داخلے شروع

Author

روم (راجہ ذوالفقار علی )

یونیورسٹی آف بیرگامو نے “امیگریشن لاء” (Diritto delle Migrazioni) میں پہلے سطح کے ماسٹر پروگرام کے سولہویں ایڈیشن کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تعلیمی پروگرام 10 اپریل 2026 سے شروع ہوگا۔

 

یہ ماسٹر پروگرام 1,500 گھنٹوں پر مشتمل ہے اور کامیابی کے بعد طلبہ کو 60 یورپی تعلیمی کریڈٹس (CFU) دیے جائیں گے۔ اس کا مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر امیگریشن قوانین اور مسائل کی گہری سمجھ بوجھ کے ساتھ ساتھ عملی مہارتیں فراہم کرنا ہے۔

 

اہلیت

 

یہ پروگرام اُن گریجویٹس کے لیے ہے جنہوں نے ماسٹر ڈگری مکمل کر لی ہو یا کورس کے آغاز کے تین ماہ کے اندر ڈگری حاصل کر رہے ہوں۔ اس کے علاوہ، سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے افراد، سماجی کارکنان، ججز، اساتذہ، سول سرونٹس، این جی اوز اور بین الاقوامی تنظیموں سے وابستہ افراد بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

کورس کی خصوصیات

عالمی اداروں جیسے IOM، ICMC اور CIR کے ساتھ اشتراک

طلبہ کو عملی تجربے اور بین الاقوامی نقطہ نظر کی فراہمی

فاؤنڈیشن میگرانتس کے تعاون سے 10 اسکالرشپ، جن میں مکمل یا جزوی فیس معافی شامل ہے

مزید معلومات

📧 انتظامی امور: [email protected]

📧 تدریسی امور: [email protected]

☎️ فون:

+39 035 2052872

مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی آف بیرگامو کی آفیشل ویب سائٹ اور کورس کی بروشر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

Author

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں