روم (راجہ ذوالفقار علی )
اٹلی میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نظام یکم دسمبر 2025 سے تبدیل کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پاسپورٹ فیس اب پوسٹل بولیٹّینو کے ذریعے جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔
اب ادائیگی صرف بینک، پوسٹ، PagoPA، ریسیویٹوریا یا ٹباکّیریا کے ذریعے کی جا سکے گی، جبکہ آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔پاسپورٹ کی نئی مقررہ فیس 42.70 یورو ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر 2025 سے پہلے ادا کیے گئے تمام پوسٹل بلٹین قابلِ قبول تصور کیے جائیں گے اور انہیں بغیر کسی مسئلے کے قبول کیا جائے گا۔
یہ نیا نظام شہریوں کو پاسپورٹ فیس کی ادائیگی میں مزید آسانی اور شفافیت فراہم کرے گا۔












