جمعہ 14 نومبر کو ایزی جیٹ، وولوٹیا اور روم میں اٹاک ٹرانسپورٹ کا ہڑتال

روم (راجہ ذوالفقار علی )

روم سمیت پورے ملک میں جمعہ 14 نومبر کا دن لاکھوں مسافروں اور ملازمین کے لیے سفری مشکلات لے کر آئے گا۔ دو مختلف شعبوں کی ہڑتالیں ایک ہی دن ہونے سے ہوائی سفر اور مقامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں خلل متوقع ہے۔

ہوائی سفر میں ہڑتال: ایزی جیٹ اور وولوٹیا کے سینکڑوں پروازیں متاثر ہونے کا امکان

ہوائی شعبے میں وولوٹیا کے عملے نے 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو رات 12 بجے سے رات 11:59 تک جاری رہے گی۔ یونین UILT-UIL کے مطابق کمپنی نمائندہ تنظیم کی تسلیم شدہ حیثیت اور بہتر معاہدے کے مطالبات مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔

ایزی جیٹ کا فضائی عملہ بھی USB Lavoro Privato یونین کی کال پر دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک ہڑتال کرے گا۔ ایزی جیٹ کے عملے نے کام کی غیر مناسب شرائط، دباؤ اور عدم تحفظات کو احتجاج کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔

ENAC نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال کے دوران درج ذیل سروسز ہر حال میں جاری رہیں گی:
• 7:00 سے 10:00 اور 18:00 سے 21:00 تک محافظتی اوقات کے اندر پروازیں
• جزائر کے لیے پروازیں
• اِنٹر کنٹینینٹل پروازیں
• ضروری عوامی خدمات

وکالت کے مطابق، کسی بھی تاخیر یا منسوخی کی صورت میں مسافروں کو یورپی قوانین کے تحت 500 یورو تک ہرجانے، متبادل پرواز یا مکمل رقم کی واپسی کا حق حاصل ہوگا۔

روم میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ہڑتال: میٹرو، بسیں، ٹرام اور فلو بس متاثر

اسی روز روم میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی ATAC کے ملازمین بھی 24 گھنٹے کی ہڑتال کریں گے۔ یونینز USB Lavoro Privato اور Orsa TPL نے کام کے حالات اور حفاظتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کی کال دی ہے۔

اٹاک کی ہڑتال کے دوران سروس کا شیڈول کچھ یوں ہوگا:
• صبح 8:30 سے شام 5:00 تک سروس معطل
• شام 8:00 سے اختتامِ دن تک سروس معطل
• ابتدائی سروس تا 8:29 اور شام 5:00 سے 7:59 تک سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی

روم میں میٹرو، بس، ٹرام اور فلو بس استعمال کرنے والے شہریوں کو سفر سے پہلے متبادل راستے اور اوقات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں